- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
احادیث میں صدقہ کے متعلق آتا ہے کہ روزانہ صبح صدقہ کرو۔ہر نماز سے پہلے صدقہ کرو ۔اسی طرح رمضان کے آخری عشرہ میں روزانہ رات کو صدقہ کرو ں جس کے فضائل بہت ہیں ۔اب سوال یہ ہے کہ اس وقت مسکین غریب نہیں ہوتا تو کیسے صدقہ کریں ،اس کی کیا صورت ہو گی ؟ ۔کیا یہ کرسکتے ہیں کہ کوئی ڈبہ وغیرہ بنائیں کہ صدقہ کے پیسے اس میں ڈال دیا کریں پھر اس کو بعد میں ایک ساتھ دے دیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کوئی مستحق تلاش کر کے یومیہ دیتے رہیں اگر اپنے اس پاس کوئی مستحق موجود نہ ہو تو کسی اور جگہ کے مستحق شخص کو بھجوا دیا کریں اگر ان میں سے کوئی صورت ممکن نہ ہو تو پھر یہ بہترین صورت ہے جمع کرتے رہیں اور اخر میں کسی مستحق کو ایک ساتھ دے دیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved