• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

فرض کی تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد بسم اللہ پڑھنے کا حکم

استفتاء

عرض یہ ہے کہ اگر فرض نماز انفرادی میں تیسری رکعت میں فاتحہ کے بعد بھولے سے بسم اللہ پوری پڑھ لیں اور پھر رکوع میں چلے جائیں تو سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں۔ اگر لازم ہو اور مسئلہ معلوم نہ ہونے پر نہ کیا جائے تو نماز دوبارہ لوٹانی ہے یا نہیں

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

واضح رہے کہ فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا ، اس کے ساتھ کوئی سورت یا آیت نہ ملانا سنت ہے۔ لہٰذا اگر کسی نے فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا آیت پڑھ لی تو سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved