• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

جانور ذبح کرتے وقت پانی چھڑکنے کا حکم

استفتاء

جانور کو ذبح کرنے سے پہلے کچھ لوگ جانور کے جسم پر پانی چھڑکتے ہیں اور جانور کے چاروں پاؤں کو دھلتے ہیں تو ان لوگوں کا یہ عمل شرعاً کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسی جانور کو ذبح کرتے وقت تکبیر کہنا ضروری ہے، اس کے جسم کے کسی بھی حصے پر پانی چھڑکنا شریعت سے ثابت نہیں۔ اگر شریعت کی تعلیم سمجھ کر ایسا کیا جائے تو یہ جائز نہیں، اس سے گناہ ہو گا۔ اگر لازم اور ضروری سمجھے بغیر ویسے ہی ڈال دیا جائے تو کوئی قباحت نہیں۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں آپ انہیں سے معلوم کریں وہ ایسا کس وجہ سے کرتے ہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved