- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ بھول کر کوئی اور سورت ملا لی ہو تو اس صورت میں نماز ہوجائے گی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
فرض نماز کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت نہ پڑھنا سنت ہے ، اگر کسی نے پڑھ لی تو یہ عمل سنت کے خلاف ہو گا مگر اس کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہ ہو گا ، نماز درست ہو جائے گی ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved