• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

عورت کو طلاق کے بعد ان کے خاندان والوں کا زیور وغیرہ مانگنا

استفتاء

ایک منکوحہ عورت اگر کسی غیر مرد کے ساتھ گھر سے بھاگ جائے اور اس کے موجودہ ٹھکانے کا علم نہ ہو کہ کدھر ہے اگر اسےشوہر طلاق دے دے تو مہر یا بقیہ نکاح نامہ میں لکھی گئی اشیاء دینی ہوگی یا نہیں ۔لڑکی کے گھر والے کسی چیز کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

طلاق ہا جانے کے بعد اگر ابھی تک شوہر نے مہر ادا نہیں کیا تو لڑکی کا پورا مہر شوہر کے ذمہ واجب ہوگا یا اگر کچھ ادا کر دیا ہے تو بقیہ ادا کرنا شوہر کےذمہ واجب ہے اور جو سامان جہیز میں خاص داماد کو دی گئی ہیں انھیں چھوڑکر بقیہ سامان واپس کیا جائے گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved