- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
بیت الخلاء کا دروازہ کھلا چھوڑ دینے سے جنّات نقصان پہنچاتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آداب میں سے یہ ہے کہ بیت الخلاء کا دروازہ بند رکھاجائے،لیکن دروازہ کے کھلا رہ جانے پر جنات کا نقصان پہنچانا ثابت نہیں ۔البتہ یہ بات یقینی ہے کہ قضائے حاجت کے مقامات میں شیاطین وجنات کا بسیرا ہوتا ہے۔اس لیے حدیث پاک میں ہے کہ ایسے مقامات میں داخل ہونے سے قبل یہ دعاپڑھ لی جائےتو اس کی برکت سے انسان شیاطین و جنات کے شر سے محفوظ ہوجاتا ہے۔” اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ”ترجمہ : اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved