- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا بچہ جس کی عمر چار سال ہے، اس کے دو بالغ بھائیوں نے آدھے آدھے پیسے ڈال کےاس کے لیے گاڑی خریدی تھی، ان بڑے بھائیوں میں سے ایک فوت ہو گیا ،۔ اب وہ گاڑی بیچ دی، اس کی رقم کیسے خرچ کریں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر گاڑی خرید کر بچے کو مالک بنایا گیا تھا تو فروخت کرنے کے بعدگاڑی کی قیمت کا مالک بچہ ہی ہو گا، یہ رقم بچہ کی ضروریات میں استعمال کی جائے، اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں۔2: اگر بڑے بھائیوں نے بچے کو گاڑی دیتے وقت مالک نہ بنایا ہو صرف کھیلنے کی نیت سے دی ہو تو یہ رقم دونوں بھائیوں کی ملکیت میں شمار ہو گی، جو بھائی ابھی حیات ہے وہ اپنے حصہ کی رقم لے سکتا ہے، جو فوت ہو گیا اس کے حصہ کی رقم کے حق دار ورثہ ہوں گے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved