- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
عرض یہ ہے کہ ناپاک اور گندی چیزیں کھانے والے بکرے کو کتنے دن باندھا جائے گا تا کہ اس کا گوشت نجا ست سے پاک ہو جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسا بکرا ہے جو نجاست کھاتا ہو اس کو جلالہ کہا جاتا ہے ایسے بکرے کو چار دن گھر میں باندھ کے رکھیں اور صرف پاک خوراک کھانے کو دیں تو اس سے گندی خوراک کے اثرات ختم ہو جائیں گے ۔وتحبس الجلالة حتی یذہب نتن لحمہا وقدر بثلاثة أیام لدجاجة وأربعة لشاة ، وعشر لإبل وبقر علی الأظہر․․․ولو أکلت النجاسة وغیرہا بحیث لم ینتن لحمہا حلت․فتاوی شامی ۔ج9ص491ترجمہ:جلالہ کو باندھ کے رکھا جائے گا جب تک اس کے گوشت سے بو ختم نہ ہو جائے اور اس کی مدت مرغی کے لئے تین دن اور بکری کے لیے چار دن اور گائے اور اونٹ کے لیے دس دن ہے اور اگرجانور گندگی کھائے اور اس کے گوشت سے بدبو نہ آئے تو وہ جانور حلال ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved