• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

روزہ کی حالت میں آکسیجن لینا

استفتاء

روزہ کی حالت میں سانس کا مریض جو منہ پر ماسک لگا کر آکسیجن لیتا ہے تو اس سے روزہ برقرار رہتا ہے یا نہیں۔؟ انہیلر کا مسئلہ آپ نے بتایا تھا لیکن یہ آکسیجن کے بارے میں تھوڑا اشکال ہے کیونکہ ہوا میں بھی ہم آکسیجن سے سانس لیتے ہیں تو کیا مصنوعی آکسیجن سے سانس لینے سے روزہ پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آکسیجن ایک بے رنگ اور بے ذائقہ گیس ہے۔ اگر آکسیجن کے ساتھ کوئی دوا نہ ہو تو روزہ فاسد نہیں ہوگا کیونکہ یہ سانس لینا ہے اور سانس کے ذریعہ ہوا لینا مفسد صوم نہیں ۔ہاں اگر اس کے ساتھ دواکے اجزا ءبھی شامل ہوں تو روزہ ٹوٹ جائےگا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved