- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
جب پہلی طلاق دے دی جائے تو پاکی کے ایام آنے کے بعد دوسری طلاق خود بخود واقع ہو جائے گی یا اس وقت دوسری طلاق ہو گی جب آدمی منہ سے دے .اسی طرح تيسری طلاق کی بھی وضاحت کر ديں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک طلاق کے بعد عدت (تین ماہواری اور ماہواری نہ انے کی صورت میں تین ماہ پورے ہونے تک) کے اندر قولاً یا فعلاً رجوع کر لیا جائے تو نکاح باقی رہتا ہے،رجوع نہ کیا جائے تو پہلا نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور عورت نکاح سے نکل جاتی ہے۔دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے نیا نکاح کرنا ضروری ہوتا ہے تاہم ایک طلاق کے بعد دوسری یا تیسری طلاق عدت کے اندر یا عدت کے بعد خود بخود واقع نہیں ہوگی جب تک شوہر زبانی یا تحریری طلاق نہ دے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved