• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

غیر مسلم کو قربانی کا گوشت دینے کا حکم

استفتاء

قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جائز ہے لیکن مناسب اور بہتر یہی ہے کہ پہلے ان مسلمانوں کی ضرورت کو ملحوظ رکھا جائے جو ضرورت مند ہوں۔فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
وَيَهَبُ مِنْهَا مَا شَاءَ لِلْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ وَالْمُسْلِمِ وَالذِّمِّيِّ.(فتاویٰ عالمگیری: ج5 ص300)ترجمہ: قربانی کرنے والا شخص قربانی کا گوشت امیر، فقیر، مسلمان، ذمی (کافر جو مسلمانوں کی رعیت میں رہتا ہو) سب کو دے سکتا ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved