- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر کوئی عورت قربانی کرنا چاہتی ہو تو کیا وہ عید سے پہلے ویکس کروا سکتی ہے؟ اور کیا آیبرو اور اپر لپ بنوا سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
[۱]: جس شخص کا قربانی کرنے کا ارادہ ہو تو یکم ذو الحجہ سے لے کر قربانی ہو جانے تک اس کے لیے ناخن اور دیگر بالوں کو نہ کاٹنا مستحب ہے لیکن اگر کوئی شخص قربانی سے پہلے یہ کام کر لے تو کوئی حرج بھی نہیں۔یہ حکم تو قربانی کرنے کے حوالے سے ہے۔[۲]: اس حوالے سے عمومی حکم بھی پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے کہ آیبرو اور اپر لپ کے بال اگر زیادہ ہوں کہ بدنما لگتے ہوں تو انہیں نارمل حالت میں لانے کے لیے ان کی نوک پلک درست کی جا سکتی ہے لیکن بلا وجہ محض فیشن کی غرض سے آیبرو اور اپر لپ کے بال بنوانا جائز نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved