- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا حیض والی عورت کسی نمازی کے آگے سے گزر جائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حیض والی عورت کے گزرنے سے نمازی کی نماز نہیں ٹوٹتی۔ تاہم نمازی کے آگے سے سترہ کے بغیر گزرنا جائز نہیں ہے، سترہ کا مطلب ہے کہ نمازی اور گزرنے والے کے درمیان کسی ایسی چیز کی رکاوٹ ہو جو کم از کم ایک گز لمبی ہوالبتہ اس کی چوڑائی جتنی بھی ہو۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved