• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مَحرم مرد کے سامنے پردہ کی حد کیا ہے؟

استفتاء

سوال یہ ہے کہ عورت کا اپنے محرم مرد سے جسم کا کتنا حصہ چھپانا لازم ہے ؟ مطلب کہ جسم کا کتنا حصہ چھپانا ضروری ہے اور کن اعضاء کو کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کے مَحرم رشتہ دار کہ جن کے ساتھ عورت کا کبھی بھی نکاح جائز نہ ہو، جیسے، باپ، بیٹا، دادا، پوتا، نواسا، بھتیجا، بھانجا، چچا، ماموں وغیرہ۔ ان کے سامنے عورت کے بال، سر، گردن، چہرہ، بازو اور پنڈلیاں ستر میں داخل نہیں ہیں، ان کے علاوہ باقی تمام بدن ستر میں داخل ہے۔ لیکن ان اعضاء کے کھلا رکھنے کی شرط یہ ہے کہ مرد یا عورت میں سے کسی میں بھی شہوت کا اندیشہ نہ ہو۔نوٹ: ستر میں داخل نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اگر محرم مردوں کے سامنے یہ اعضاء ظاہر ہو جائے تو گناہ نہ ہوگا۔تا ہم تقوی اور احتیاط اس میں ہے کہ محرم مردوں کے سامنے بھی ستر کے بال اور پنڈلی وغیرہ چھپا کر رکھے جائیںواللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved