- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کس عمر کے فرد پر فطرانہ واجب ہو جاتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اس میں کچھ تفصیل ہے:
[۱]: فطرانہ اپنی جانب سے ادا کرنا ہو تو خود کا بالغ ہونا ضروری ہے۔ لڑکے میں عام طور پر 12 سال کی عمر میں اور لڑکی میں عام طور پر 9 سال کی عمر میں بلوغ کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس لیے اگر اس عمر میں علامات بلوغ ظاہر ہو جائیں تو یہ بالغ سمجھے جائیں گے اور صاحبِ نصاب ہونے کی صورت میں ان پر فطرانہ واجب ہو گا۔ اگر علامات بلوغ ظاہر نہ ہوں تو دونوں کو 15 سال مکمل ہونے پر بالغ سمجھا جائے گا۔
لڑکے میں بلوغ کی علامات احتلام ہونا، انزال ہونا (ڈسچارج ہونا) ہے اور لڑکی میں بلوغ کی علامات حیض کا جاری ہونا یا حاملہ ہونا ہے۔
[۲]: اگر کوئی شخص صاحبِ نصاب ہو اور اس کی نابالغ اولاد ہو تو اس پر نابالغ اولاد کا فطرانہ ادا کرنا بھی لازم ہوتا ہے۔ چنانچہ اگر کوئی بچہ یکم شوال کی طلوعِ فجر سے پہلے پیدا ہو چکا ہو تو والد پر اس سال کا فطرانہ ادا کرنا لازم ہے۔ اگر بچہ یکم شوال کی طلوعِ فجر کے بعد پیدا ہوا ہو تو اب والد کے ذمہ اس سال کا فطرانہ ادا کرنا لازم نہیں۔ اسی طرح اگر اولاد بالغ ہو گئی تو اب والد کے ذمہ ان کا فطرانہ ادا کرنا واجب نہیں ہوتا۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved