- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! ایک مسئلہ درپیش ہے کہ اگر کوئی مسلمان جیل میں قید ہے تو کیا اس کے لئے روزہ رکھنے اور تراویح پڑھنے میں کوئی تخفیف ہے؟ کیا وہ قیدی ہونے کی وجہ سے تراویح اور روزہ چھوڑ سکتا ہے حالانکہ حکومت یا جیلر کی طرف سے روزہ اور تراویح پر کوئی پابندی بھی نہ ہو ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قید کی وجہ سے روزہ یا تراویح میں کوئی تخفیف نہیں۔ اگر کوئی مسلمان عاقل بالغ ہو اور اسے کوئی مرض بھی لاحق نہ ہو (جس کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکتا ہو) تو رمضان کے مہینہ میں اس پر روزہ رکھنا فرض اور تراویح پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔ اس لیے مسلمان قیدیوں کو اس ماہِ مبارک میں روزے اور تراویح کا اہتمام کرنا چاہیے۔ یہ لوگ اپنی عبادات سرانجام دیتے رہے تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ ان کے ساتھ فضل وکرم والا معاملہ فرمائیں گے اور انہیں روزہ اور تراویح کی برکت سے اس قید سے نجات عطا فرمائیں گے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved