• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

آٹھ رکعت تراویح کے بعد وتر پڑھ کر باقی تراویح مکمل کرنا

استفتاء

عرض یہ ہےکہ ہم اس طریقے سے تراویح پڑھ سکتے ہیں کہ پہلے آٹھ رکعت تراویح پڑھیں اور پھر وتر پڑھ لیں اور پھر بعد میں بقیہ 12 رکعت تراویح پڑھ لیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تراویح میں جو طریقہ منقول ہے وہ یہ ہے کہ پہلے عشاء کے فرض اور سنت پڑھیں، پھر اس کے بعد بیس رکعت تراویح پڑھیں،پھر اس کے بعد وتر کی نماز پڑھیں،یہ طریقہ سنت کے مطابق ہے۔ لیکن اگر کسی نے تراویح سے پہلے یا درمیان میں وتر کی نماز پڑھ لی تو بھی نماز ہوجائے گی ،دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، البتہ یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے؛ لہٰذا عذر کے بغیر ایسے کرنا یا اس کی عادت بنانا درست نہیں ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved