- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حفصہ کی عمر ستر سال سے زیادہ ہے۔ فوراً فوراًبَول کی کیفیت بن جاتی ہے۔تو کیا سردی کے موسم میں اعضائے وضو ایک بار دھو کر جلد نماز ادا کر سکتی ہے؟؟تین تین بار کرنے میں اکثر پھر نماز میں بَول کی حاجت پیش آتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
وضو میں تین تین مرتبہ اعضائے وضوکو دھونا مسنون ہے۔ ایک ایک مرتبہ دھونے سے بھی وضو ہو جائے گالیکن اس شرط کے ساتھ کہ چہرہ ، دونوں بازو اور دونوں پاؤں پر اتنا پانی بہایا جائے کہ قطرے ٹپکنے لگیں۔ صرف گیلا ہاتھ پھیرنے سے یا اتنا کم پانی بہانے سے جس سے قطرے نہ ٹپکیں ، اس سے وضو نہیں ہو گا۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved