- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے، جس میں میرے ہاتھ پہ زخم لگا ہے لیکن پٹی نہیں کی اور زخم بھی گہرا ہے ۔ اسی طرح ناک پر بھی زخم ہے لیکن فقط دوائی لگائی ہے ڈاکٹر نے پٹی نہیں کی اور سر پر چوٹ زیادہ ہونے کی صورت میں پٹی کی گئی ہے۔ ہاتھ اور ناک پر پانی لگنے سے زخم بگڑ سکتا ہے۔ اب اس صورت حال میں وضو کس طرح کروں؟ اور سجدہ کرنے میں دشواری ہوتی ہے، تو اب نماز کیسے ادا کروں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اعضائے و ضو میں سے جن جگہوں کو دھونا ممکن ہو؛ انہیں دھو لیا جائے اور جن جگہوں پہ زخم یا پٹی کی وجہ سے دھونا نقصان دِہ ہوان پر مسح کر لیاجائے۔
نماز ادا کرنے کی صورت یہ ہے مکمل قیام یا جس قدر آسانی سے ہو سکے کر لیں، اس کے بعد کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر جتنا سہولت سے ہو سکے سر اور گردن جھکا کر سجدہ کر لیں۔ اگر قیام ممکن نہ ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھ لیں، اس صورت میں رکوع اور سجدہ سر اور گردن جھکا کر کریں، البتہ سجدہ میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھکاؤ ہونا چاہیے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved