- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
افطار کا وقت ہو جانے کا اعلان کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پہلے زمانے کے لوگ سورج غروب ہونے کو آنکھ سے دیکھ کر افطاری کے وقت کا تعین کر لیتے تھے لیکن آج کل عمومی طور پر عوام میں یہ صلاحیت باقی نہیں رہی۔ اس لیے غروب آفتاب کی اطلاع دے دینی چاہیے۔ اذان مغرب ہمارے ہاں چونکہ غروبِ آفتاب کے چند منٹ بعد دی جاتی ہے اس لیے غروبِ آفتاب کی اطلاع سے عوام روزہ افطار کر لے گی۔ اس کے لیے درج ذیل طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں:
1: علاقہ بھر کی عوام مستند کلینڈر کا اہتمام کرے اور اپنی گھڑیوں کے اوقات درست رکھے۔ غروب آفتاب کا وقت ہو جانے پر افطاری کر لے۔
2: یہ طریقہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے کہ سائرن بجا کر انہیں غروبِ آفتاب کی اطلاع دی جائے۔
3: اسپیکر پر بھی اعلان کر کے اطلاع دی جاسکتی ہے۔
ان طریقوں کو لازم خیال نہ کرتے ہوئے اطلاع دی جائے تو گنجائش ہے۔ تاہم کوئی آیت یا حدیث وغیرہ پڑھ کر اطلاع دینے سے احتراز کیا جائے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved