• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

والدہ کی وفات کے بعد چھوٹے بچے کی تربیت کا حق کس کو حاصل ہے؟

استفتاء

ایک نابالغ بچے  کی والدہ نے خودکشی کی ہے، بچہ تاحال ابھی  اپنی دادی کے زیرِ  پرورش ہے۔  اب اس کی بچہ کی  نانی اصرار کررہی ہےکہ بچہ چونکہ نابالغ ہے،  اس لیے اس کے حوالہ کیاجائے۔ اس بارے میں فریقین کے  مابین عدالت میں مقدمہ بھی جاری ہے۔ نابالغ دو  سے اڑھائی سال کاہے۔ براہِ کرم آگاہ فرمائیے کہ بچہ کی نانی کا مطالبہ کرنا درست ہے یا نہیں؟ نیز بچہ کی پرورش کے حق دار کون کون کس ترتیب سے آتے ہیں، ذرا یہ بھی بتا دیجیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بچے کی والدہ نہ ہو یا  اس نے پرورش کرنے سے منع کر دیا ہو تو اس کے بعد پرورش کا حق درجہ بہ درجہ بچے کی نانی ، پرنانی ، دادی  اور  پردادی کو ہے۔ اگر ان میں سے کوئی نہ ہو تو پھر یہ حق سگی بہنوں کو ملے گا۔  ان کے نہ ہونے کی صورت میں سوتیلی بہنیں اس کی حق دار ہوں گی۔  پھر ماں شریک بہنوں کو ، اس کے بعد باپ شریک بہنوں کو یہ حق ملے گا۔ اس کے بعد خالہ اور آخر میں بچے کی پھوپھی اس کی پرورش کی حق دار ہو گی ۔

بچہ کی نانی اگر اچھی طرح دیکھ بھال کر سکے، تعلیم و تربیت کا مناسب انتظام کر سکے تو اس کا مطالبہ درست ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved