• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

ادھار بیچنے پر قیمت میں اضافہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

استفتاء

ایک بندے نے موٹر سائیکل ادھار پر بیچا جس کی قیمت اور پیسے دینے کی مدت بھی مقرر تھی لیکن  نقد کےمقابلے میں موٹر سائیکل کی قیمت تھوڑی بڑھا دی جسے ہمارے علاقے میں ”ڈیو“  کہتے ہیں۔ اسے کچھ لوگ سود کہہ رہے ہیں ، کیا واقعی یہ سود ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر معاملہ ادھار پر طے ہو جائے اور اس کی قیمت بھی متعین کر لی جائے – اگرچہ وہ نقد کے بہ نسبت کچھ زیادہ ہو- تو یہ سود میں شامل نہیں ہے،  شرعاً جائز ہے،  بشرطیکہ اس معاملہ میں کوئی اور شرط فاسد موجود نہ ہو۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved