• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

تراویح بیس رکعات سے زائد پڑھنا

استفتاء

کیا تراویح 20 رکعت سے زیادہ پڑھی جا سکتی ہیں یا نہیں ؟ اگر کوئی شخص  30 رکعات پڑھ لے تو کوئی حرج تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

تراویح کی نماز سنت مؤکدہ ہے اور اس کی رکعات بھی متعینہ طور پر منقول ہیں۔ اس کا معاملہ نفل نماز کی طرح کا نہیں کہ جتنی اد کرنا چاہیں ادا کر لیں۔اس لیے تراویح کی نیت سے صرف بیس رکعتیں ہی پڑھِ جائیں۔ ہاں! اگر مزید نماز ادا کرنی ہو تو نوافل کی نیت سے جتنی پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved