- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دولہے کو اگر سسرال کی طرف سے سونے کی انگوٹھی بطورِ ھدیہ دی جائے اور دولہا اس انگوٹھی کو پہنے نہ تو دولہا کے لیے وہ ہدیہ قبول کرنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مرد کے لیے سونا استعمال کرنا جائز نہیں، حرام ہے، مگر اس کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے، اسی طرح بطور ہدیہ اس کو قبول کرنا بھی جائز ہے۔دولہا سونے کی انگوٹھی ہدیہ میں قبول کر لے ، پھر فروخت کرکے اپنی ضرورت پوری کر لے یا اپنی بیوی یا مَحرم خاتون کو پہنا دے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved