• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

شادی کے موقع پر خواتین کا بغیر ساز کے اشعار پڑھنا

استفتاء

شادیوں میں عورتیں دلہا اور دلہن پر اشعار گاتی ہیں بغیر کسی چیز کے بجائے ہوئے، تو کیا اس طرح گانا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خوشی کے ان مواقع پر خواتین کے لیے چند شرائط کے ساتھ اشعار پڑھنے کی گنجائش ہے:1: خواتین کی آواز غیر محرم کے کانوں میں نہ پڑے۔2: ان اشعار میں موسیقی اور ساز نہ ہوں۔3: اشعار فحش اور غیر اخلاقی مضامین پر مشتمل نہ ہوں۔ نیز مروجہ گانوں کو بھی نہ گایا جائے بلکہ یہ اشعار دعائیہ کلمات اور مفید مضامین پر مشتمل ہوں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved