- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت! سوال تھا کہ شادیوں میں عورتیں دلھا اور دلھن پر اشعار بنا کر گاتی ہیں بغیر کسی چیز کے بجائے ہوئے، تو کیا اس طرح گانا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خوشی کے ان مواقع پر خواتین کے لیے چند شرائط کے ساتھ اشعار پڑھنے کی گنجائش ہے:
1: خواتین کی آواز غیر محرم کے کانوں میں نہ پڑے۔
2: ان اشعار میں موسیقی اور ساز نہ ہوں۔
3: اشعار فحش اور نا جائز مضامین پر مشتمل نہ ہوں۔ نیز مروجہ گانوں کو بھی نہ گایا جائے بلکہ یہ اشعار دعائیہ کلمات اور مفید مضامین پر مشتمل ہوں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved