• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

سجدہ تلاوت کی تعداد یاد نہ ہو تو کیسے ادا کریں؟

استفتاء

اگر کسی شخص پر سجدہ تلاوت بہت زیادہ ہو جائیں(حفظ کے دوران کے سجدے، رات کو سورۃ سجدہ کبھی کبھی تلاوت کی، اور کبھی کبھی تلاوت قرآن پاک کے دوران سجدہ تلاوت آیا اور اس نے نہ کیا) الغرض سجدے بہت زیادہ ہو گئےاور اس کو تعداد یاد نہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خوب غور و فکر کر کے محتاط اندازہ لگا کر ایک تعداد متعین کی جائے، پھر احتیاطاً اس تعداد سے کچھ زائد تعداد متعین کر کے تمام سجدے موقع بہ موقع ادا کر لیے جائیں۔ یوں سمجھ لیجیے جیسے فوت شدہ نمازوں کی حتمی تعداد کا علم نہ ہو تو قضا کے بارے غور و فکر کے بعد غالب گمان کے مطابق تعداد متعین کی جاتی ہے، یہی طریقہ یہاں اختیار کیا جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved