- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ ایک بندے نے نماز پڑھی اور اس میں اس نے پہلی رکعت میں ایک سجدہ کیا اور دوسری رکعت میں اس کو یاد آیا کے پہلی رکعت میں ایک سجدہ کیا تھا تو اس نے دوسری رکعت میں تین سجدے کردیے ، کیا اس کی نماز ہوگئی جب کہ سجدہ سہو کرنا بھی اسے یاد نہیں رہا تھا۔ راہنمائی فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نماز میں سجدہ سہو واجب ہو اور ادا کرنا یاد نہ رہے توجب تک اس نماز کا وقت باقی رہے اس کے اندر اس نماز کا اِعادہ کرنا واجب ہے، اور وقت گزرنے کے بعد دوبارہ پڑھنا واجب تو نہیں لیکن مستحب ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اعادہ کر لیا جائے تاکہ نماز بغیر کمی کے کامل طریقے سے ادا ہو جائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved