- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
اگر انسان کا ناک بند ہو تو روزے کی حالت میں اسٹیم لے سکتے ہیں یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بھاپ (اسٹیم) دراصل پانی کی بخاراتی شکل ہے جو سانس لینے کی صورت میں پانی میں تبدیل ہو کر ناک کے راستے سے منہ میں چلا جاتا ہے۔ اس لیے روزہ کی حالت میں بھاپ لینا جائز نہیں ورنہ روزہ فاسد ہو جائے گا۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved