• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

روزہ کی حالت میں مکھی حلق میں چلی جائے تو روزے کا حکم

استفتاء

حضرت! میرا رمضان کا روزہ تھا اور میرے منہ میں مکھی گئی جو حلق سے نیچے چلی گئی تھی تو کیا میرا روزہ ہو گیا ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

        عَنْ مُجَاهِدٍ  عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا  فِي الرَّجُلِ يَدْخُلُ حَلْقَهُ الذُّبَابُ ، قَالَ : لَا يُفْطِرُ.

                                      (مصنف ابن ابی شیبۃ: رقم الحدیث 9886)

ترجمہ: حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایسے شخص کے بارے میں جس کے حلق میں مکھی چلی گئی ہو، ارشاد فرمایا کہ اس کا روزہ نہیں توٹتا۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved