- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مبارک زندگی میں کتنے حج اور کتنے عمرے ادا فرمائے۔ براہِ کرم اس کی تعداد بتا دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں ایک حج اور چار عمرے ادافرمائے تھے۔حضرت قتادہ بن دعامہ رحمہ اللہ(ت: 118ھ) فرماتے ہیں:
” سَاَلْتُ اَنَساً کَمْ حَجَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ:حَجَّۃً وَاحِدَۃً ، وَاعْتَمَرَ اَرْبَعَ عُمَرٍ”۔صحیح مسلم: حدیث نمبر (3033)
ترجمہ: “میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے(کل) کتنے حج ادا فرمائے تھے؟ آپ نے جواب دیا: ایک حج اور چار عمرے ادا فرمائے تھے”۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved