- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
قصر نماز کتنے کلو میٹر کی مسافت پہ پڑھی جائے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
77.5 کلو میٹر (اڑتالیس میل) کی مسافت پر نماز قصر کی جائے گی کیونکہ یہ مسافت شرعی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ صحیح البخاری میں نقل کرتے ہیں:
وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ يَقْصُرَانِ وَيُفْطِرَانِ فِي أَرْبَعَةِ بُرُدٍ وَهِيَ سِتَّةَ عَشَرَ فَرْسَخًا
(صحیح البخاری : ج 1 ص 147 بَاب فِي كَمْ يَقْصُرُ الصَّلَاةَ)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہم چار برد کے سفر میں نماز قصر کیا کرتے اور اتنے سفر پہ روزہ افطار کرتے (یعنی نہ رکھتے)۔ چار برد کے سولہ فرسخ ہوتے ہیں۔ ایک فرسخ تین میل کا ہوتا ہے اور سولہ فرسخ اڑتالیس میل ہوئے۔
(حاشیۃ صحیح البخاری : ج 1 ص 147)
کلومیٹر کے اعتبار سے 48 میل 77.5 کلو میٹر کے برابر ہوتے ہیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved