- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے کہ میری انگلی پر زخم آ گیا تو اس پر میں نے bandage لگایا۔ جب خون رک گیا تو اسے اتار کر میں نے غسل کیا۔ اس کے بعد دوسرا bandage لگایا۔ پھر جمعہ پڑھ کے آیا۔ واپسی پہ دیکھا کہ bandage کے نیچے جو چکناہٹ ہوتی ہے وہ انگلی پہ موجود ہے۔ اب شک سا ہو گیا ہے کہ غسل کرتے وقت پانی انگلی تک سرایت کر چکا تھا یا نہیں؟ اب نامعلوم غسل ہو گیا اور نماز ہو گئی یا نہیں؟
اس صورت حال میں کیا کیا جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
پٹی (Bandage) کے نیچے موجود چکناہٹ معمولی مقدار میں ہوتی ہے جو پانی کی سرایت میں مانع نہیں ہوتی۔ اس لیے آپ کا غسل درست ہوا ہے اور نماز جمعہ کی ادائیگی بھی درست ہو چکی ہے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved