- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میری بیوی کے پاؤں کا آپریشن ہوا ہے اور اس میں راڈ ڈالا گیا ہے۔ کل ہمارے ہاں پاکستان میں روزہ ہے۔ میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں روزہ تو رکھ سکتی ہوں لیکن جب درد ہوتا ہے تو گولی کھانی پڑتی ہے تب جا کر درد ختم ہوتا ہے۔ اب میرے لیے روزے کا کیا حکم ہے؟ رکھوں یا نہ رکھوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہمت کر کے روزہ رکھ لینا چاہیے۔ اگر روزے کی حالت میں پاؤں میں درد محسوس ہو اور قابلِ برداشت ہو تو برداشت کر لینا چاہیے کیونکہ اس پر بھی اجر ملے گا۔ اگر درد ناقابلِ برداشت ہو تو گولی کھانے کے بجائے انجکشن لگوا لینا چاہیے کہ اس سے بھی درد ختم ہو جائے گا اور روزہ بھی نہیں ٹوٹے گا۔ بہرحال روزہ چھوڑنا نہیں چاہیے بلکہ ہمت کر کے رکھ لینا چاہیے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved