- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
نو مولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کا کیا طریقہ ہے؟ تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نو مولود کے کان میں اذان واقامت کہنے کے لیے یہ کام کیے جائیں:
1: بچے کی پیدائش کے بعد اسے نہلا دھلا کر پاک صاف کپڑے پہنا دیے جائیں۔
2: جس شخص نے بچے کے کان میں اذان و اقامت کہنی ہے اسے چاہیے کہ بچے کو ہاتھوں میں اٹھا لے اور قبلہ رخ کھڑا ہو جائے۔
3: اذان و اقامت کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے بچے کے دائیں کان میں اذان کہے اور پھر بائیں کان میں اقامت۔
4: ”حی علی الصلوٰۃ“ اور ”حی علی الفلاح“ کہتے وقت گردن کو دائیں اور بائیں جانب گھما لے۔
5: آواز بہت زیادہ بلند نہ کرے بلکہ اتنی ہو کہ بچے کے کان میں پہنچ جائے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved