- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
نکاح کے بعد رخصتی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کا آپس میں بات کرنا کیسا ہے (میسج کے ذریعے سے )
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نکاح کے بعد لڑکے لڑکی میں اجنبیت ختم ہو جاتی ہے اور وہ دونوں شرعا خاوند بیوی بن جاتے ہیں۔ اس لیے ان کا بات چیت کرنا اور رابطہ رکھنا جائز ہے۔ البتہ عمومی مشاہدہ میں جو بات سامنے آتی ہے وہ یہ کہ رخصتی سے قبل اس قسم کا میل ملاپ آپ کی ناچاقی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے اولاً تو کوشش کی جائے کہ نکاح کے بعد جلد رخصتی عمل میں لائی جائے۔ اگر رخصتی میں کچھ تاخیر ہو تو اس قسم کا رابطہ نہ ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔ تاہم اگر کوئی اس قسم کا رابطہ قائم رکھتا ہے تو شرعاً کوئی گناہ بھی نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved