- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
امید ہے کہ مزاج عالی بخیر ہوں گے ان شاء اللہ
عرض خدمت ہے کہ میرے دونوں بچے ما شاء اللہ بہت خوبصورت ہیں۔ اس وجہ سے ان کو نظر ِبد بہت جلد لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ بچوں کی حفاظت اور نظر بد دور کرنے کے لئے کوئی دعا بتا دیں ۔ عین نوازش ہو گی ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آیۃ الکرسی، معوذتین (قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس) اور یہ دعا پڑھ کر بچوں پر دم کر دیا کریں:
أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ.
حدیث مبارک میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا کو پڑھ کر حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما پر دم کر دیا کرتے تھے۔ (صحیح البخاری: رقم الحدیث 3371)
© Copyright 2025, All Rights Reserved