• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

نماز جنازہ کے بعد دعا کا حکم

استفتاء

حضرت جی! عرض یہ ہے کہ جب ہم نمازِ جنازہ پڑھتے ہیں تو اہل بدعت امام جنازہ پڑھا کر اس کے بعد دعا مانگتا ہے۔ کیا یہ دعا کرنا جائز ہے؟ نیز ہم بھی وہ دعا مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

پہلی بات . . …یہ سمجھیں کہ اہلِ بدعت کے  عقائد و نظریات کے پیش نظر ان کے پیچھے نماز جنازہ جائز ہی نہیں ہے۔ اس لیے ان کی اقتداء سے احتراز کریں!

دوسری بات…..  نماز جنازہ خود ایک دعا ہے اس لیے نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا جائز نہیں بلکہ بدعت ہے۔  اہلِ بدعت جو دعا کرتے ہیں یہ دعا بالکل ثابت نہیں، ا سے احتراز لازم ہے۔ فقہاء کرام رحمہم اللہ کے ذمہ دار طبقہ نے اس دعا کو ممنوع قرار دیا ہے۔

¨         علامہ طاہر بن عبدا لرشید البخاری (ت542ھ) لکھتے ہیں:

لا یقوم بالدعاء بعد صلاة الجنازة. (خلاصۃ الفتاوی: ج1 ص225)

ترجمہ: نماز جنازہ کے بعد دعا نہ کی جائے۔

¨         ملا علی بن سلطان محمد القاری الھروی الحنفی (ت1014ھ) لکھتے ہیں:

ولا یدعو للمیت بعد صلاة الجنازة؛لأنہ یشبہ الزیادة فی صلاة الجنازة.

(مرقاة المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح لعلی القاری: ج4 ص149)

ترجمہ: نماز جنازہ پڑھنے کے بعد میت کے لیے دعا نہ کریں کیونکہ یہ نماز جنازہ میں اضافہ کرنے کے مترادف ہے۔                                                                                          واللہ اعلم بالصواب

© Copyright 2025, All Rights Reserved