- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
کیا کوئی عورت اپنے بہنوئی کو آن لائن قرآن پڑھا سکتی ہے؟ بہنوئی بیرون ملک میں ہیں۔ یہ عورت اپنے بہنوئی سے پردہ کرتی ہے۔ تو کیا پردے کا لحاظ کرتے ہوئے اسے پڑھانا جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت کا غیر محرم کو قرآن کریم پڑھنا جائز نہیں ہے۔ مرد؛ مرد ہی سے تعلیم حاصل کرے۔ آج کل کے جدید دور میں تعلیم کے کئی مواقع میسر ہیں۔ بالمشافہ کسی معلم سے پڑھا جا سکتا ہے یا کسی مرد معلم کی آن لائن کلاس میں شرکت کی جا سکتی ہے۔
عام عورتوں کے حق میں غیر محرم کے لیے تعلیم کا سلسلہ قائم رکھنا تو خطرناک ہے ہی لیکن ایسے نا محرم مرد عورت جن کی جان پہچان بھی ہو (خصوصاً عورت کے بہنوئی اور دیور) تو یہاں خطرہ انتہائی زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے ایسی تعلیم وتعلم سے احتراز لازم ہے ۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved