- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرے والد صاحب اپنی حیات میں اپنا رہائشی گھر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وارثین میں ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔ چھوٹا بھائی وہ گھر خرید رہا ہے اور مجھے اور بہن کو پیسے دے رہا ہے۔ اس گھر میں میرے کافی پیسے لگے ہیں ، کیا میں اپنے وہ پیسے بھائی سے لے سکتا ہوں یا صرف حصہ ہی لینا ہوگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1) اگر آپ نے اپنی رقم گھر میں صرف کرتے وقت یہ صراحت کی تھی کہ میں بطور قرض یہ رقم لگا رہا ہوں، یا بطور اشتراک یہ رقم صرف کر رہا ہوں، تو اس صورت میں حسبِ صراحت آپ کے لیے اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا جائز ہے۔
(2) اگر رقم لگاتے وقت یہ کہا تھا کہ بطور تبرّع اور احسان لگا رہا ہوں، تب واپسی کا مطالبہ جائز نہیں۔
(3) اگر کوئی صراحت نہیں کی تھی ، تب بھی یہ احسان شمار ہو گا، اس لیے واپس نہیں لے سکتے۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved