• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

مسلمان عورت کی میت کا چہرہ غیر مسلم عورت دیکھ سکتی ہے؟

استفتاء

حضرت جی! عرض یہ ہے کہ جب کوئی مسلم عورت وفات کر جائے  تو اس کا منہ کسی غیر مسلم عورت کو دکھانا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

غیر مسلم عورت کےسامنے جس طرح پردہ احتیاطاً ہے یعنی شرعی طور پر اس پر پابندی نہیں اسی طرح مسلمان میت عورت کے حق میں بھی یہی حکم ہے کہ شرعی طور پر غیر مسلم اسے دیکھ تو سکتی  ہے لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ کافرہ عورت کو مسلم عورت کا چہرہ نہ دکھایا جائے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved