- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
دریافت یہ کرنا ہے کہ موزوں پر مسح کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟ اگر کوئی بندہ مکمل انگلی سے مسح کرنے کے بجائے صرف انگلی کے پوروں سے مسح کر لے تو کیا اس سے مسح کی فرضیت ادا ہو جائے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
موزوں پر مسح کرنے کی مستحب مقدار اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ پورے ہاتھ کو انگلیوں اور ہتھیلی سمیت گیلا کرکے دائیں ہاتھ کی انگلیاں دائیں پاؤں پر اور بائیں ہاتھ کی انگلیاں بائیں پاؤں پررکھ کر ان کو پنڈلی کی طرف ٹخنوں سے اوپر تک کھینچ لیں۔اور مسح کی فرض مقدار یہ ہے کہ ہاتھ کی تین انگلیوں کی مقدار موزے کے اوپر مسح کیا جائے ۔ باقی اگر کوئی بندہ مکمل انگلیوں کے بجائے صرف انگلیوں کے پوروں سے مسح کر لے تو اس طریقے سے مسح تو ہو جاتا ہے لیکن یہ طریقہ سنت کے خلاف ہے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
© Copyright 2025, All Rights Reserved