• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

میزان کارڈ کے ذریعے خریداری پر ملنے والے ڈسکاؤنٹ کا حکم

استفتاء

آج کل بعض شاپز اور ہوٹلز پر ایک آفر مل رہی ہے کہ اگر آپ میزان کارڈ کے ذریعے بِل کی  ادائیگی کریں گے تو آپ کو 25 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ اسی طرح میزان کے ATM کارڈ پر بھی ڈسکاؤنٹ ملتا ہے۔ آیا اس قسم کے ہوٹلز پر کھانا کھانا اور ایسی شاپز سے خریداری کرنا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

میزان بینک کا مکمل پراسس علماء بورڈ کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ اس لیے ان علماء پر اعتماد  کرتے ہوئے میزان بینک کے اے ٹی ایم کے ذریعے پراڈکٹس خریدنے اور میزان کارڈ کے ذریعے خریداری پر ہوٹلز یا شاپز کی طرف سے  ملنے والے ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved