• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

میراث کی تقسیم سے قبل قربانی کس پر واجب ہو گی؟

استفتاء

اگر کسی شخص کے والد کا انتقال ہوگیا ہو اور وراثت تقسیم نہیں ہوئی ہو(لیکن اگر تقسیم ہو تو سارے بچے صاحب نصاب ہوں گے) ، دو بڑے بیٹے والد کا کاروبار سنبھالتے ہیں لیکن پیسے سارے ابھی والدہ کی زیر نگرانی میں ہوتے ہیں، وہی بڑے بچوں کو بھی جیب خرچ کے پیسے دیتی ہیں، تو کیا اس صورت میں بڑے بچوں پر قربانی واجب ہوگی ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1آپ کے بڑے بچے اگر تقسیمِ میراث کی صورت میں صاحبِ نصاب بن جاتے ہیں تو ہر بچے پہ الگ سے قربانی واجب ہو گی۔ صرف آپ کی طرف سے کی گئی قربانی سب کی طرف سے کافی نہ ہو گی۔ اس لیے آپ یا تو میراث تقسیم کر کے اپنے بچوں کے سپرد کریں یا ہر بچے کو اس قدر رقم دیں جس سے وہ اپنی طرف سے قربانی کر سکیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved