- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
میرے اوپر کافی قرضہ ہے، میری سیلری 28000 ہے ، اور میرے 2 بچے ہیں۔ خاوند کماتے نہیں ہیں۔ کیا میں زکوٰۃ لے سکتی ہوں اپنے قرض کی ادائیگی کے لیے؟۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے جو مصارف بیان فرمائے ہیں، ان میں سےایک مصرف ”غارمین“ ہے۔ غارمین سے مراد ایسے مقروض لوگ ہیں جن کے تمام اثاثے ان کے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ناکافی ہوں، یا اگر یہ لوگ اپنے اثاثوں سے قرض ادا کریں تو نصاب کے بہ قدر ان کے پاس مال باقی نہ رہے۔ آپ کی یہی صورتِ حال ہے تو بلاشبہ آپ بھی زکوٰۃ لینے کی حق دار ہیں۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved