- رابطہ: 00923049822051
- ای میل دارالافتاء: markazhanfi@gmail.com
استفتاء
حضرت جی! أدام اللہ برکاتک علینا۔ ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ حائضہ عورت حرمین شریفین اور دیگر مساجد کے صحن میں بیٹھ سکتی ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مسجد میں حائضہ کا داخلہ ممنوع ہے، چاہے مسجد کا ہال ہو یا اس کا صحن ،عورت کے لیے کسی جگہ بیٹھنا بھی جائز نہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
وَجِّهُوْا هٰذِهِ الْبُيُوتَ عَنِ الْمَسْجِدِ فَإِنِّى لَا أُحِلُّ الْمَسْجِدَ لِحَائِضٍ وَلَا جُنُبٍ.
(سنن ابی داؤد: رقم الحدیث 232)
ترجمہ: اپنے گھروں (کے دروازوں) کا رخ مسجد سے پھیر دو! کیونکہ میں مسجد کو کسی حائضہ یا جنبی شخص کے لیے حلال قرار نہیں دیتا۔
ابتداء میں بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھروں کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا۔ ظاہر ہے کہ اگر کوئی جنبی ہوتا یا کوئی عورت حیض کی حالت میں ہوتی اور اسے گھر سے باہر جانے کی حاجت ہوتی تو اسے مسجد کے صحن سے ہی گزرنا پڑتا۔ بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھروں کے دروازوں کا رخ مسجد سے پھیرنے کا حکم دیا کیونکہ اب حائضہ اور جنبی کا داخلہ مسجد میں ممنوع قرار دیا جا چکا تھا۔
© Copyright 2025, All Rights Reserved