• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کیا چالیس سال سے پہلے زلفیں رکھنا خلافِ سنت ہے؟

استفتاء

ہمارے دیار میں بعض لوگوں کو کہتے سنا گیا کہ زلفیں رکھنا یہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس سال کے بعد کی سنت ہے ، لہٰذا چالیس سال کی عمر کے بعد زلفیں رکھنی چاہییں، اس سے پہلے زلفیں رکھنا خلافِ سنت ہے؟اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ کے دیار میں بعض لوگوں نے یہ غلط بات مشہور کر رکھی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ چالیس برس سے پہلے زلفیں رکھنا بھی سنت کے مطابق ہے، خلافِ سنت نہیں۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved