• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

کفریہ کلمات کا بیان

استفتاء

حضرت جی! کفریہ کلمات کون کون سے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اللہ تعالیٰ کے وجود کا انکار کرنا، اللہ تعالیٰ کی ذات، صفات اور اسماء میں کسی کو شریک ٹھہرانا، اللہ تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرنا، حضرات  انبیاء علیہم السلام کا انکار کرنا یا ان کی گستاخی کرنا،  فرشتوں، آسمانی کتابوں، امورِ آخرت، تقدیر الہی کا انکار کرنا، جنت جہنم کا انکار کرنا، شعائر اللہ کی توہین کرنا، ضروریاتِ دین میں سے کسی ایک کا انکار کرنا، اجماعِ قطعی سے ثابت شدہ  امور کا انکار کرنا،  جن چیزوں کو قطعاً حلال قرار دیا گیا ہے انہیں حرام سمجھنا یا جن چیزوں کو قطعاً حرام قرار دیا گیا ہے انہیں حلال سمجھنا،  کسی شرعی حکم کا مذاق اڑانا  وغیرہ ایسے امور ہیں جن سے انسان کافر ہو جاتا ہے۔

کلماتِ کفر تو بہت سے ہیں ہم نے ان کا خلاصہ عرض کر دیا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے حضرت مولانا مفتی عبد الشکور قاسمی رحمۃ اللہ علیہ (ت1422ھ) کی کتاب ”کفریہ الفاظ اور ان کے احکامات مع کناہِ کبیرہ وصغیرہ کا بیان‘‘  کا مطالعہ مفید رہے گا۔ اس کتاب پر اکابرین کی تصدیقات بھی موجود ہیں۔

© Copyright 2025, All Rights Reserved