• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

خود کشی کرنے والے کے لیے دعائے مغفرت کرنا

استفتاء

عرض یہ کہ جو شخص خود کشی کرلے اس کے لئے دعائے مغفرت کی جاسکتی ہے؟ایصال ثواب اور دعاء کافائدہ ایسےشخص کوہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

خود کشی اگرچہ بہت بڑا گناہ ہے احادیث میں اس فعل پر بہت وعیدات آئی ہیں لیکن اس کی وجہ سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ کلمہ گو اور مسلمان ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی ٰ کی ذات سے مغفرت کی امید کی جا سکتی ہے ۔اپنے گناہ کی سزا پوری کرنے کے بعد جنت میں جائے گا ۔لہذا اس کے ورثاء کا اس میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا جائز ہے اور اس کا میت کو فائدہ بھی ہوگا ۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved