• مركز أهل السنة والجماعة
  • دارُالإفتاء أوقات: ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافھہ و واتس‌اپ 08:00 تا عصر

خواتین کے لیے قبرستان میں جانے کا حکم

استفتاء

عورتیں قبرستان میں جا سکتی ہیں یا نہیں ؟میں نے سنا ہے کہ مردے زندہ لوگوں کو برہنہ حالت میں دیکھتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کوئی عورت قبرستان میں جانے کے آداب و شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے جائے مثلاً: قبرستان میں جا کر رونے پیٹنے سے مکمل اجتناب کرے ،مکمل شرعی پردہ کے ساتھ جائے، قبر کو سجدہ نہ کرے، قبر کا طواف نہ کرے ، اگر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنی ہو تو قبر کے بجائے قبلہ کی طرف رخ کرے ،اس کے علاوہ دیگر کسی ایسے کام کا ارتکاب نہ کرے جو شرعاً ممنوع و حرام ہو، اگر ان شرائط و آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئےکبھی فاتحہ پڑھنے اور عبرت حاصل کرنے کی نیت سے اپنے مَحرم کے ساتھ چلی جائے تو اس کی گنجائش ہے، تاہم بہتر یہی ہے کہ نہ جائے اور گھر میں رہتے ہوئے ایصالِ ثواب کرتی رہے۔(2) فوت شدہ افراد کا زندہ افراد کو برہنہ حالت میں دیکھنے کا کوئی ثبوت نہیں ،یہ محض جاہل لوگوں کی طرف سے فضول بات پھیلا دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ دین کی سمجھ نصیب فرمائے۔واللہ اعلم بالصوابدارالافتاءمرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا

© Copyright 2025, All Rights Reserved